عمران خان نے سعودی ولی عہد کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی وزیر اعظم نے اگرچہ سعودی ولی عہد کو پیچھے چھوڑدیا تاہم وہ بھارتی وزیر اعظم سے پیچھے رہ گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوں تو سب سے زیادہ مقبول شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو حاصل ہے۔
تاہم اعداد و شمار جاری کرنے والے برطانوی ادارے ’دی اسپیکٹر انڈیکس‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ریاستوں و ممالک کے حکمرانوں و سربراہوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا۔
ادارے نے حکمرانوں اور سربراہوں کی مقبولیت کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کے بڑھتے فالوورز سے لگایا اور ادارے نے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 12 عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔
فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔