سعودی عرب کے پہلے مبینہ جوہری پلانٹ کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
جوہری پلانٹ ریاض کے جنوب مغربی علاقے میں قائم شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی میں تعمیر کیا جارہا ہے،رپورٹ
امریکی خبررساں ادارے ’ بلومبرگ‘ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے پہلے مبینہ جوہری پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل کی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا پہلا مبینہ جوہری پلانٹ تیاری کے آخری مراحل ہے لیکن سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے بغیر جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل ارتھ کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر کے مطابق یہ مبینہ جوہری پلانٹ سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوب مغربی علاقے میں قائم شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی میں تعمیر کیا جارہا ہے۔