فوربز ‘انڈر 30 فہرست 2019‘ میں 9 پاکستانی شامل
معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے اپنی سالانہ ’30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست جاری کردی۔
رواں برس ادارے کی یہ چوتھی فہرست تھی، فوربز نے اس فہرست کا آغاز 2016 میں کیا تھا۔
ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر 300 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں 9 پاکستانی ہیں۔
فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، ہندوستان، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور نیپال سمیت ایشیا کے23 ممالک کے ایسے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔
ایشیا کی چوتھی فہرست میں فوربز نے آرٹ، موسیقی، ٹیکنالوجی، کنزیومر ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، ینگیسٹ، میڈیا مارکیٹنگ اور سوشل انٹرپرینر سمیت مجموعی طور پر 13 کیٹیگریز کے لیے افراد کو منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوربز 30 انڈر 30 میں 9 پاکستانی بھی شامل
اس بار بھی ایشیائی فہرست میں سب سے زیادہ افراد چین سے ہیں جب کہ دوسرے نمبر بھارت ہے۔
اس بار فہرست میں چین کے 61 جب کہ بھارت کے 59 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور سنگاپور سے بھی 15 سے زائد افراد کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس فہرست پر ’30 انڈر 30‘ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے، کیوں کہ اس فہرست میں عام طور پر ہر کیٹیگری کے لیے 30 ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہو۔
فوربز کی جانب سے اس فہرست کی ایشیا سمیت تمام خطوں کی الگ الگ جب کہ عالمی سطح پر بھی ایک خصوصی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
پاکستانی نام
اس بار فہرست میں مجموعی طور پر پاکستان کے 6 اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم ان اداروں کے منتخب ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہے۔
مزید پڑھیں: فوربز ’30 انڈر 30‘ کی سالانہ فہرست میں 6 نوجوان پاکستانی نمایاں
گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستان کے 9 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
رواں برس اس فہرست میں شامل ہونے والے 9 افراد میں سے 5 خواتین ہیں۔