امریکا: جب 61 سالہ خاتون نے بیٹے کے بچے کو جنم دیا
گذشتہ ہفتے بھی ایک بنگلہ دیشی خاتون نے پہلے بچے کو جنم دینے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔
گذشتہ کچھ عرصے میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔
گذشتہ ماہ 27 مارچ کو بنگلہ دیش کی ایک خاتون نے پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور اس واقعے نے سب کو حیران کردیا تھا۔
2018 کے آخری مہینے دسمبر میں بھی برازیل کی ایک خاتون نے مردہ ڈونر کی عطیہ کردہ بچے دانی کی مدد سے بچے کو جنم دیا تھا۔
یہ واقعہ بھی پہلا واقعہ تھا جب کسی خاتون میں مردہ ڈونر کی بچے دانی ٹرانس پلانٹ کی گئی۔
اس سے قبل 2017 اور 2016 میں دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خواتین کی جانب سے بھی بچوں کی پیدائش کی خبروں نے ماہرین کو حیران کردیا تھا۔
اب امریکا کی ایک 61 سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کے بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔
طب کی دنیا میں یہ بھی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس سے عوام کے ساتھ ساتھ کئی ماہرین بھی حیران ہیں۔