سرگودھا میں پہلوانوں کے درمیان دنگل
سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلوانوں کے درمیان دنگل سجا جس میں پنجاب بھر سے 100 سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا۔
پہلوانوں نے اپنے حریفوں کو ہرانے کے لیے بھرپور زور لگایا اور سرگودھا کے پہلوان نے طاقت کا مظاہرہ کر کے میدان مار لیا۔
سرگودھا کے پہلوان کے جیت کے ساتھ ہی شائقین میدان کے اندر داخل ہوگئے اور پہلوان کو کاندھے پر اٹھا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
مقابلے میں جیتنے والے پہلوان نے نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف آنے کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'میرا تعلق سرگودھا سے ہے یہ کھیل انسان کو نشے اور برائی سے بچاتا ہے'۔
پہلوانوں کے درمیان ہونے والے دنگل کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین نے بھی اس کھیل کے انعقاد کو خوب سراہا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دیسی کشتی کے دنگل ہوتے رہنے چاہیے اور یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
شائقین نے مزید کہا کہ یہ پنجاب کا روایتی کھیل ہے جو نوجوان نسل کو اس طرح کے کھیلوں سے روشناس کرواتا ہے۔