کھیل

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو کولمبو میں گرفتار کر لیا گیا

دمتھ کرونارتنے نے شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی گاڑی سے حادثہ کردیا جس سے دوسری گاڑی میں سوار شخص زخمی ہو گیا۔

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے کو کولمبو میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پیر کی صبح سری لنکن کپتان شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سے ایک اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: چوتھا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر یے۔

کرونارتنے کو صبح پانچ بجکر 40منٹ پر بوریلا میں گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا اور انہیں جلد عدالت میں پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔

اس واقعے کے کرونارتنے کے پیشہ ورانہ کیریئر پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جہاں سری لنکن کرکٹ واقعے کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ممکنہ طور پر سزائے سنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی نے کلب ٹیم کی تاریخ کے بہترین گول کا ایوارڈ جیت لیا

بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونارتنے بورڈ کے کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑی جن کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضروری کارروائی کے لیے انکوائری کی جائے گی۔

کرونارتنے کی زیر قیادت سری لنکن ٹیسٹ ٹیم نے ناصرف جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بننے کا حاصل کیا تھا بلکہ انہیں ورلڈ کپ کے لیے بھی سری لنکن ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی بازگشت جاری ہے۔