آتشزدگی کے ایک گھنٹے کے بعد بھی عمارت کی 13ویں اور 14ویں منزل پر پھنسے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں، مقامی میڈیا
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق 6 افراد چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: کیمیائی گودام میں آتشزدگی، 69 افراد ہلاک
ڈھاکا کے پولیس سربراہ اسدالزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ’آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے 70 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں‘۔