بھارت: انتخابی فہرست سے 2 کروڑ خواتین کے نام غائب
بھارت میں 90 کروڑ افراد اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گے، 13 کروڑ افراد پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے۔
بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے تیاریوں زوروں سے جاری ہیں۔
تقریبا 6 ہفتوں تک رہنے والے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات 7 مراحل میں 19 مئی تک جاری رہیں۔
جہاں بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، وہیں ان ہی انتخابات کے دوران کچھ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہوں گے۔
رواں برس بھارت میں تقریبا 90 کروڑ افراد اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گے۔
اس سال 13 کروڑ نئے ووٹرز بھی پہلی بار اپنا حق رائی دہی استعمال کرتے دکھائی دیں گے۔
آنے والے انتخابات میں جہاں پہلی بار 13 کروڑ افراد ووٹ کاسٹ کریں گے، وہیں پہلی بار 4 کروڑ خواتین بھی اپنا حق رائی دہی استعمال کرتی دکھائی دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اپریل سے مئی تک عام انتخابات کا اعلان
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال بھارتی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں۔