اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی طبی رضاکار جاں بحق
17 سالہ ساجد مظہر کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ مظاہرے میں زخمی ایک شخص کو طبی مدد فراہم کر رہے تھے، فلسطینی وزیر صحت
مقبوضہ مغربی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسیطنی طبی رضا کار جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بیت لحم کے نزدیک 17 سالہ ساجد مظہر کو جاں بحق کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی زخمی کو مارنے پر’کوئی افسوس نہیں‘، اسرائیلی فوجی
اس حوالے سے فلسطین کے وزیر صحت نے بتایا کہ ’ساجد مظہر طبی رضا کار تھا اور اسرائیلی فوج نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ طبی مدد فراہم کر رہا تھا‘۔