فیس بک کا سفید فام نسل پرستی کے خلاف نئی پالیسی کا اعلان
کمپنی نے سفید فام قوم پرستی اور نسل پرستی سے متعلق پوسٹس، تصاویر اور دیگر مواد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سفید فام نسل پرستی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے سفید فام قوم پرستی اور نسل پرستی سے متعلق پوسٹس، تصاویر اور دیگر مواد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ مختلف حلقوں کی تنقید کے بعد کیا گیا جس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نسل پرستی کے پھیلنے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔