اسمارٹ فون بیٹری 17 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف
چینی کمپنی نے 100 واٹ سپر چارج ٹربو ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری 17 منٹ میں مکمل چارج کردیتی ہے۔
شیاﺅمی نے ان اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے بجٹ اسمارٹ فونز میں بڑی بیٹریوں کو متعارف کرایا اور اب اس نے دنیا کی تیز ترین سپر چارج ٹربو ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔
جی ہاں چینی کمپنی نے 100 واٹ سپر چارج ٹربو ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 17 منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔