عامر لیاقت کا مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
اداکارہ کو تمغہ امتیازملا اس حوالے سے وہ جانیں اورایوارڈ دلوانے والے جانیں،اب انہیں عدالت کا سامنا کرناپڑے گا،رکن اسمبلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے رواں ماہ 17 مارچ کو اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عامر لیاقت نے اگرچہ مہوش حیات کو صرف تمغہ امتیاز دیے جانے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا تھا، تاہم انہوں نے اداکارہ پر تنقید ایسے وقت میں کی تھی جب انہیں چوتھے بڑے سول اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
عامر لیاقت نے دراصل مہوش حیات کو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی کہانی ان کے گرد گھومتی ہے اور ان کی رضامندی کے بغیر ہی انہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔