ایران میں سیلاب سے 17 افراد جاں بحق، 74 زخمی
تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے کئی شہروں اور دیہی علاقوں میں مقیم 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
ایران کے جنوبی علاقے میں تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 17 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی' کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین کولیواند کے مطابق شیراز شہر کے قریبی علاقے میں ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب آیا۔
مزید پڑھیں: ایران کے مغربی علاقے میں زلزلہ، 115 افراد زخمی
قبل ازیں ریاستی نشریاتی ادارے نے بتایا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت ان افراد کی تھی جو اپنے موبائل فونز پر سیلاب کی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔