جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے 'اسٹریٹ اسپورٹس بائیک' قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔
اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا اور کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ 10 ممالک میں متعارف ہوچکی ہے۔
پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس موٹرسائیکل میں 155 سی سی فور اسٹروک سنگل سلنڈر ائیرکول انجن دیا گیا ہے۔
اس موٹرسائیکل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر ایندھن کی گنجائش موجود ہے۔
موٹو جی بی ایرو ڈائنامکس، رئیر اینڈ فرنٹ ڈسکس بریکس اور ایڈجسٹ ایبل مونو شاک سسپنشن وغیرہ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔
اس بائیک کا وزن 130 کلوگرام ہے جبکہ فائیو اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔
یہ موٹرسائیکل بلیو اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگی جس میں سے بلیو بائیک کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ سرخ رنگ کا ورژن 5 لاکھ 39 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
پاک سوزوکی پہلے ہی پاکستان میں 150 سی سی موٹرسائیکلوں کو 3 مختلف ماڈل میں فروخت کررہی ہے اور اب جیکسر کی شکل میں چوتھی موٹرسائیکل کا اضافہ ہوا ہے۔