پاکستان

مہوش حیات،ریما اور بابرہ سمیت 8 شوبز شخصیات نے سول ایوارڈز وصول کرلیے

مجموعی طور پر یوم پاکستان پر ملکی و غیر ملکی 128 شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی 18 غیر ملکی سمیت 128 شخصیات کو سول اور ملٹری ایوارڈز سے نوازا تھا۔

اگرچہ پہلے 127 شخصیات کے لیے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی نعیم رشید کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نعیم رشید حملہ آور کو روکتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

یوم پاکستان کی تقریب پر جن 128 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے ان میں 8 شوبز شخصیات بھی شامل تھیں۔

شوبز شخصیات میں گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، اداکارہ ریما خان، گلوکار سجاد علی، اداکارہ بابرہ شریف، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر اور سردار علی ٹکر شامل تھیں۔

ستارہ امتیاز

معروف اداکارہ بابرہ شریف کو سینما انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔

معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو بھی موسیقی کی دنیا میں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار سجاد علی کو بھی ان کی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام

تمغہ امتیاز

اداکارہ مہوش حیات کو ان کی اداکاری اور خصوصی طور پر فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔

سردار علی ٹکر پشتو کے گلوکار سردار علی ٹکر کو بھی روایتی شاعری کو فروغ دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تمغہ حسن کارکردگی

سپر اسٹار اداکارہ ریما خان کو سینما انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام

کامیڈین افتخار ٹھاکر کو بھی ان کی اداکاری کے عوض اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار شبیر جان کو بھی اپنی اداکاری کے عوض تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

—فوٹو: فیس بک