پرویز مشرف پر بنی فلم ’انشاء اللہ ڈیموکریسی‘ کی نمائش
کراچی کی مقامی سینما میں گوئتھے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پہلی بار اس فلم کی نمائش کی گئی۔
پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے، ان کی جانب سے ایک دہائی تک حکومت کرنے اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں ہونے والے مسائل پر بنی دستاویزی فلم ’انشاء اللہ ڈیموکریسی‘ کی پہلی بار کراچی میں خصوصی نمائش کی گئی۔
’انشاء اللہ ڈیموکریسی‘ کو محمد علی نقوی نے 2013 سے قبل بنایا تھا اور اسے متعدد عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے۔
دستاویزی فلم میں سابق صدر و (ر) آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انٹرویوز سمیت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی و سابق حکومتی عہدیداروں کے حقیقی انٹرویوز شامل ہیں۔