گلیکسی اے 30 اور اے 50 اسمارٹ فونز میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ انفٹنی یو ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں نیا پرایزم ڈیزائن دیا گیا ہے جو کہ تھری ڈی راﺅنڈ ایجز سے لیس ہے۔
دونوں میں فرق کیمرے سے شروع ہوتا ہے۔
اے 50 میں فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 25، 5 اور 8 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
اس کے مقابلے میں اے 30 میں فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
اے 50 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ اے 30 تھری سے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، دونوں کی اسٹوریج ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی جاسکتی ہے۔
اے 50 میں سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 کا ایک فیچر فنگرپرنٹ سنسر کی شکل میں دیا ہے جو کہ اسکرین کے اندر نصب ہے۔
اسی طرح کواڈ کور ایکسینوس 9610 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری بھی اس فون کا حصہ ہے جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
اے 30 میں ایکسینوس 7904 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، تاہم اس میں فنگرپرنٹ سنسر فون کے بیک پر موجود ہے۔
یہ دونوں فونز پاکستان میں تین رنگوں بلیو، وائٹ اور بلیک میں دستیاب ہوں گے۔
گلیکسی اے 30 کی قیمت 40 ہزار جبکہ گلیکسی اے 50 کی 52 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔