دنیا کے خوش ممالک کے انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
فن لینڈ ایک مرتبہ پھر سب سے دنیا کا سب سے خوش ملک کا درجہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان نے دنیا کے خوش ملکوں کے انڈیکس میں بھارت کو مات دیتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی رینکنگ میں 8 درجے کی بہتری حاصل کی جبکہ بھارت مزید تنزلی کا شکار ہوا۔
اقوام متحدہ کے سے منظور شدہ ادارے سے خوش ممالک کی سالانہ رپورٹ میں فن لینڈ ایک مرتبہ پھر سب سے دنیا کے خوش اور آسودہ ملک کا درجہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کا آبی رشتہ اور فطرت کا نقصان
اس رپورٹ میں 156 ملکوں کا جائزہ لیا گیا اور فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھ کر ملکوں کی رینکنگ کی گئی۔
فہرست میں ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ افریقی ملک سوڈان کا آخری نمبر رہا۔