بک ریویو: بھید
ناول کی کہانی شہر کی گلیوں اور محلوں میں مختلف افراد کی زندگی کے مختلف ادوار کے گرد بظاہر آزادانہ طور پر رواں رہتی ہے۔
گزشتہ دنوں عاصم بٹ کا نیا ناول ’بھید‘ پڑھا۔ ناول کا نیا اندازِ بیان اور کہانی کا تنوع خوشگوار حیرت سموئے ہوئے ہے۔ ’بھید‘ اردو ناول نگاری میں ایک نئے تجربے کا اظہار ہے۔ ناول مختلف کرداروں کے ضمنی واقعات اور یک رخی کہانی کے بجائے بیک وقت مختلف کرداروں کی حکایتوں اور راوی اور قاری کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے ایک نئے اندازِ بیان پر استوار ہے۔