مقبوضہ کشمیر میں نوجوان استاد کے دوران حراست قتل پر احتجاج
رضوان اسد کو بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے جماعت اسلامی کشمیر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔
بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں پولیس کی زیر حراست اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان استاد کے قتل کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہروں کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے دوران ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ 28 سالہ رضوان اسد کے اہلخانہ نے بھی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
نوجوان استاد رضوان اسد نے کیمسٹری میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی تھی اور وہ نجی اسکول میں پڑھایا کرتے تھے۔