نیوزی لینڈ مساجد پر حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی
دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد حملے میں میں مزید تین افراد کی شہادت کی تصدیق کردی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔
ابتدائی طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ: دہشت گرد کی بندوق پر درج عبارات کا مطلب کیا ہے؟
پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ شہدا میں محبوب ہارون اور ان کے بیٹے طلحہ ہارون، نعیم رشید، سہیل شاہد، سید جہانداد علی اور سید اریب علی شامل ہیں۔
آج (17 مارچ کو) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن کے نام ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔