سرفراز جیت کیلئے پراُمید، سیمی بھی پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کو تیار
ڈیرن سیمی نے شائقین کرکٹ سے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے اور اسٹیڈیم کو پیلے رنگ سے بھرنے کی اپیل کی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے فائنل میں بس چند گھنٹے باقی ہے اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کپتان جیت کے لیے پراُمید ہیں اور پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھانے کو تیار ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان اور پاکستان میں کافی شہرت رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ فائنل میں زلمی کی شرٹ پہن کر آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو پیلا کردیں۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے فائنل میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔
مزید پڑھیں: اب فائنل میں ہوگا اصل مقابلہ
اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ماحول بہت اچھا ہے اور یہاں پر کھیلنے میں بہت مزہ آیا۔