فیشن پاکستان ویک میں عروسی ملبوسات کے چرچے
اس فیشن ویک کے پہلے روز ڈیزائنر جوڑی ثنا سفیناز کے سولو شو نے سب کا دل جیت لیا تھا۔
کراچی میں منعقد فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلو) کے پہلے روز نامور ڈیزائنر جوڑی ثنا سفیناز نے اپنے سولو شو سے سب کا دل جیت لیا تھا۔
لیکن اس کے دوسرے اور تیسرے روز سامنے آئے ڈیزائنرز نے بھی ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
یہ بھی دیکھیں: ثنا سفیناز کے برائڈل شو میں منفرد عروسی ملبوسات کی دھوم
اس فیشن ویک کے دوسرے روز تقریباً 8 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کیں، جبکہ تیسرے دن بھی کئی نامور اور کامیاب ڈیزائنرز اپنے شاندار ملبوسات کے ساتھ سامنے آئے۔