محکمہ ایکسائز کا کارنامہ، ایک ہی شخص کے نام 34 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ
لاہورمیں محکمہ ایکسائز نے ایک ہی شخص کے نام 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ کردی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مقامی رہائشی مجاہد شبیر نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی کہ پولیس آئے روز گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا کارنامہ
ماجدہ شبیر نے عدالت کو بتایا کہ ’میں صرف ایک گاڑی کا مالک ہوں تاہم پولیس یہ الزام لگا کر روز گھر پر چھاپے ماررہی کہ میرے نام پوری 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’چوری شدہ گاڑیاں بھی ان کے نام پررجسٹرڈ کردی گئی‘۔
محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عدالت کو بتایا کہ تکنیکی خرابی سے گاڑیاں ایک ہی شخص کے نام درج ہوگئیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ڈیٹا آپ ڈیٹ کردیا گیا اب درخواست گزار کو شکایت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: وکلا کا پولیس افسر پر تشدد، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ پولیس اب شہری مجاہد شبیر کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی نے فریقین کا موقف سنے کے بعد درخواست نمٹادی۔