’چرنوبل‘ دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی حادثے کی داستان
یوکرین میں موجود نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حادثے سے یورپ کے کئی ممالک متاثر ہوئے تھے۔
سوویت یونین کے دور میں 1986 میں یوکرین میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی حادثے پر بنائی گئی منی سیریز کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔
امریکی شوبز پروڈکشن کمپنی ’ایچ بی او‘ کی جانب سے تیار کی جانے والی منی سیریز میں ’چرنوبل‘ کے ایٹمی حادثے کی داستان کو پیش کیا جائے گا۔
ہدایت کار جوہن رینک کے اس ہسٹاریکل ڈزاسٹر ڈرامہ فلم کو لیتھوانیہ میں مکمل کیا گیا ہے اور اسے رواں برس 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
’چرنوبل‘ کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی حادثے کی داستان کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹیزر کو دیکھ کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
’چرنوبل‘ ڈرامہ فلم میں یوکرین کے شہر پریسٹ میں 1986 میں ہونے والے ایٹمی حادثے کو دکھایا جائے گا۔