تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مخنث خاتون وزیر اعظم کی امیدوار
جزائر پر مشتمل ملک میں 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد رواں ماہ 24 مارچ کو پہلی بار عام انتخابات ہوں گے۔
سیاحت اور تفریح کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے متعدد جزائر پر مشتمل ملک تھائی لینڈ میں رواں ماہ 24 مارچ کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ انتخابات 2014 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہونے جا رہے ہیں۔
اور ان انتخابات میں حالیہ وزیر اعظم اور2014 میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا بھی وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔
جہاں اس بار شاہی خاندان کی شہزادی 67 سالہ اوبولرتنا ماہیدول نے بھی وزیر اعظم کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔