چین ہوا میں معلق خودکار ٹرین متعارف کرانے کو تیار
یہ خود کار تیز ترین ٹرینیں میگینٹ لیویٹیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔
گزشتہ ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین دنیا میں پہلی بار خود کار یعنی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی نئی جنریشن کی ٹرینیں متعارف کرانے جا رہا ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ، جدید اور تیز ترین ٹرینیں تیار کرنے والی سب سے بڑی چینی کمپنی ’سی آر آر سی جی سی‘ کے مطابق کمپنی 2020 تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی فاسٹر جنریشن کی جدید ترین ٹرینیں متعارف کرائے گی۔