سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟
سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونزایس 10 اور ایس 10 پلس 8 مارچ سے مختلف ممالک میں صارفین کو فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔
سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز ایس 10 ای، ایس 10 اور ایس 10 پلس جمعہ (8 مارچ) سے مختلف ممالک میں صارفین کو فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔
یہ نئے فون ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرائے گئے ہیں اور پہلی بار سام سنگ نے انفٹنی او ڈسپلے، ہول پنچ سیلفی کیمرا، ڈسپلے میں فنگرپرنٹ سنسر (ایس 10 اور ایس 10 پلس میں) اور متعدد دیگر نئے فیچرز دیئے گئے ہیں جبکہ ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کو نمایاں حد تک بہتر کیا گیا ہے یعنی پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر اور ریم وغیرہ دیئے گئے ہیں۔