’ماں ہوں، بہن ہوں، گالی نہیں ہوں‘
وومنز ڈے پر پاکستان بھر میں عورت مارچ نامی ریلییاں منعقد کی گئیں جہاں نوجوان لڑکے لڑکیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے
دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس ہی دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلییاں بھی نکالی جاتی ہیں جنہیں ’عورت مارچ‘ کا نام دیا گیا۔
ان ریلیوں میں خواتین کی تنظیمیں خواتین کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرواتی ہیں۔
عورت مارچ کراچی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقد کیا گیا، جہاں نوجوان خواتین سمیت مردوں نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
اس مارچ میں سے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے چند پلے کارڈز یہاں دیکھیں: