سعودی وزیر خارجہ کی پاک ۔ بھارت مسائل کے پرامن حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی
آرمی چیف سے ملاقات میں مہمان شخصیت نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کے لیے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اہم دورے پر پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عادل الجبیر کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے