اربوں روپے مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی
جنیوا موٹر شو کے دوران بیوگاٹی نے اپنی گاڑی متعارف کرائی جسے دنیا کی مہنگی ترین نئی گاڑی کا اعزاز ملا ہے۔
جب نام ہو بیوگاٹی کا تو ذہن میں ایک انتہائی مہنگی گاڑی کا خیال آتا ہے مگر اس کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین نئی سواری فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔
جنیوا موٹر شو کے دوران بیوگاٹی نے اپنی لا ووتیورے نوئرے نامی گاڑی متعارف کرائی جسے دنیا کی مہنگی ترین نئی گاڑی کا اعزاز ملا ہے۔
ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالرز سے زائد (3 ارب پاکستانی روپے کے قریب مالیت کی اس گاڑی نے رولز رائس سویپ ٹیل کا ریکارڈ توڑا جو کہ 2017 میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی طرز کی منفرد گاڑی ہے جسے اس کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا گیا۔
یہ گاڑی 1480 ہاور پاور کی ہے جس میں 8.0 لیٹر کواڈ ٹربوچارج ڈبلیو 16 انجن دیا گیا ہے۔