مگر ایسا سوشل میڈیا اسٹار کایلی جینر نے کرکے دکھایا ہے جو دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کایلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب 39 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔
کایلی جینر نے 3 سال قبل کایلی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی تھی اور کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں، یعنی 3 سال میں انہوں نے خود کو ارب پتی بنانے میں کامیابی حاصل کی۔