جی ہاں چاکلیٹ، اسے اچھی طرح چبا کر کھانا کھانسی سے ریلیف فراہم کرتا ہے اور کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔
طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانسی کو دبانے میں سیرپ سے زیاہد بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میٹھی سوغات کے استعمال سے کھانسی کی تکلیف میں کمی محض 2 دن میں ممکن ہوگئی۔
کھانسی کے اس علاج کے پیچھے 2 وجوہات ہیں، کوکا میں قدرتی طور پر ایک جز theobromine موجود ہوتا ہے جو کہ دائمی کھانسی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔
دوسری وجہ چاکلیٹ کی ساخت ہے، جسے کھانے پر گلے میں ایک چپکنے والی کوٹنگ بن جاتی ہے جو کہ ان اعصاب کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔
امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق کھانسی ایسا طبی عارضہ ہے جو ہر ایک کو ہی پریشان کرتا ہے اور اس کا کوئی موثر علاج ابھی موجود نہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ مسلسل کھانسی بہت زیادہ نقصان دہ ہو مگر اس سے زندگی کا معیار متاثر ہوتا ہے اور چاکلیٹ کو اس کے علاج کے طور پر دریافت کرنا اس مسئلے پر قابو پانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
تو جب گلے میں خراش محسوس ہو تو ایک چاکلیٹ کا ٹکڑا اچھی طرح چبا کر نگل لیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔