نمبر وَن کی دوڑ میں زلمی سب سے آگے
پشاور کو ٹکر دینے والا اگر کوئی ہے تو صرف کوئٹہ ہے۔درحقیقت اِن دونوں کا اگلا ٹکراؤ ہی بتائے گا کہ اصل نمبر وَن کون ہے؟
اگر ہم اِسے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا سب سے جاندار اور شاندار مقابلہ کہیں تو غلط نہ ہوگا۔ کئی نشیب و فراز لینے کے بعد پشاور-اسلام آباد میچ آخری اوور کی آخری گیند تک گیا اور پشاور کو نمبر وَن بنا گیا۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور سابق چیمپئن پشاور زلمی کا یہ مقابلہ دراصل برتری حاصل کرنے کی دوڑ تھی کہ جس میں پشاور زلمی نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور ایک بہت اہم کامیابی حاصل کی۔