Live Pak India Conflict

بھارت او آئی سی کا مبصر بننے کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت نے پہلے بھی 1984، 1993 اور 2004 میں ایسا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان اس کے آڑے آگیا تھا، وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا مبصر بننے کا خواہش مند ہے اور اس پلیٹ فارم کو پاکستان مخالف پروپگینڈا کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپگینڈا پھیلانے کے لیے او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں مبصر بننے کی کوشش کی اور زبردستی اس جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں کی کثیر تعداد کو استعمال کرتے ہوئے اس کا مبصر بننا چاہتا ہے، اور اس نے پہلے بھی 1984، 1993 اور 2004 میں ایسا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان اس کے آڑے آگیا تھا۔