Live Pak India Conflict

پاک-بھارت کشیدگی کم کروانے میں عالمی طاقتیں سامنے نہیں آئیں، امریکی تجزیہ نگار

ماضی میں پاک-بھارت کشیدگی کو حل کرنے کے لیے امریکا، چین، روس اور برطانیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا، معید یوسف

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سفارتکاری کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم ہتھیار ہوگا۔

امریکا کے انسٹیٹیوٹ آف پیس کے ممبر معید یوسف کے مطابق ماضی میں جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے ہیں تو امریکا نے چین، روس اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتوں کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کی دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان ثالثی کا کردار داد کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کے لیے بڑی طاقتوں کے سینئر حکام کو آگے آنا چاہیے، تاہم اب تک ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔