Live Pak India Conflict
پاک-بھارت کشیدگی کم کروانے کیلئے روسی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
روس کی جانب سے کی جانے والی یہ پیشکش ان کا تعمیری کردار ہے، وفاقی وزیرِخارجہ
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کی جانب سے پاک - بھارت کشیدگی کم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے روس کی اس پیشکش کو تعمیر کردار قرار دیا۔