Live Pak India Conflict
بھارت اپنے مقاصد کیلئے 'او آئی سی' کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی
ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم لڑائی چاہتے ہیں نہ ہی جنگ، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں جبکہ بھارت اپنے مقاصد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتا ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز وائز' میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم لڑائی چاہتے ہیں نہ ہی جنگ، جبکہ ہماری طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت کے 2 جہاز گرانا ہماری عسکری فتح ہے جبکہ اس وقت مودی سرکار نفسیاتی دباؤ میں ہے۔