Live Pak India Conflict
سشما سوراج کی شرکت, پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں نہ جانے کا اعلان
وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج کی او آئی سی اجلاس میں شرکت پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔
پاکستان وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بطور خصوصی مہمان مدعو کرنے پر شرکت کرنے سے انکار کردیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نہ ہی او آئی سی کا رکن ہے نہ مبصر ہے اسکے باوجود اسے کسی کی بھی مشاورت کے بغیر مدعو کی گیا کیوں کہ ترکی، ایران اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی اس سے لاعلم نظر آئے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی میں پاکستان کے 19 قرارداد موجود ہیں جن میں کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم وستم کا تذکرہ بھارت کی جارحیت اور پاکستان کا موقف ہے جس کے دفاع کے لیے ہمارے عہدیدار وہاں موجود ہیں۔
اور اس بات کویقینی بنایا جائے گا اگر کوئی ہندوستان کو مبصر کا درجہ دینے کی کوشش کرے تو پاکستان اس کی مخالفت کرے گا۔
خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں۔