Live Pak India Conflict
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کی سشما سوراج روانہ
سشما سوراج اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ابوظہبی روانہ ہوگئی ہیں۔
ٹویٹر پر رویش کمار نے کہا کہ 'پہلی بار اجلاس کے مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا ہے، سشما سوراج اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔'
پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان، اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوگا۔