Live Pak India Conflict

بھارتی افواج کے حکام پاکستان پر حملے کے ثبوت نہ دے سکے

پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے پوچھا کہ بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ تو فوجی نمائندوں کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہ تھا۔

بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام پاکستان پر حملے کے کوئی ثبوت نہ دے سکے اور صحافیوں کے سوالات پر ٹال مٹول کرتے رہے۔

پاکستان کے خلاف جارحیت اور پھر کرارا جواب ملنے کے ایک دن بعد بھارتی افواج نے نئی دلی میں پریس بریفنگ کا انعقاد کیا۔

صحافیوں نے پوچھا کہ بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ تو فوجی نمائندوں کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی تو کامیاب تھی مگر یہ نہیں بتا سکتے کے بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیارہ استعمال کرنے کے ثبوت پر بھارتی افواج کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ریڈار میچنگ اور ایک میزائل کے ٹکڑے سے پتہ لگتا ہے کہ پاکستان نے ایف 16 جہاز استعمال کیا۔

ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے رہے کہ جو میزائل کے ٹکڑے ملے وہ پاکستان کے صرف ایف 16 طیارے میں ہی استعمال ہوسکتا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

— فوٹو: اے این آئی