موٹرولا نے اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کردی
موٹرولا کے گلوبل پراڈکٹ نائب صدر ڈان ڈیرے نے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ سام سنگ اور ہواوے سے مختلف ہوگا۔
موٹرولا نے آخرکار ایک فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔
اور اس سے گزشتہ ماہ کی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ موٹرولا ایک فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے جو اس کے ماضی کے فلپ فون ریزر تھری کے ڈیزائن پر مشتمل ہوگا۔
موٹرولا کے گلوبل پراڈکٹ نائب صدر ڈان ڈیرے نے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کی مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ ریزر فون کی نئی شکل ہوگا یا نہیں۔