Live Pak India Conflict
اماراتی ولی عہد کا پاک، بھارت بات چیت کی ضرورت پر زور
حالیہ صورتحال سے دانشمندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، محمد بن زید النہیان
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے کشیدہ صورتحال میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو ٹیلی فون کیا۔
محمد بن زید کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اماراتی ولی عہد نے کہا کہ حالیہ صورتحال سے دانشمندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک پر بات چیت اور روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔