حیرت انگیز

چین کا دنیا کو حیران کرنے والا منصوبہ

چین صوبے چونگکینگ کے شہر یوزھونگ میں دنیا کو حیران کرنے والی عمارتوں کا افتتاح رواں برس کے وسط تک کردیا جائے گا۔

چین فن تعمیرات اور اپنے کاروباری منصوبوں کے حوالوں سے اپنی مثال آپ ہے، گزشتہ ایک دہائی چین نے اپنے کئی منصوبوں سے نہ صرف اپنی معیشت اور سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ اس نے ان منصوبوں کو دنیا کو بھی حیران کردیا۔

گزشتہ ایک دہائی سے چین نے فن تعمیر کے ایک سے بڑھ کر ایک منصوبے دے کر آرکیٹک کے شعبے کو ایک نئی سمت دی ہے۔

ان دنوں دنیا بھر میں چین کے ایک ایسے منصوبے کی دھوم ہے جس کے ذریعے چین ایک عالمی ریکارڈ بھی بنانے جا رہا ہے۔

جی ہاں، چین ان دنوں صوبے چونگکینگ کے شہر یوزھوہنگ میں ایک ایسے تعمیراتی منصوبے کی تعمیر میں مصروف ہے جس کے ذریعے وہ فن تعمیر کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کرے گا۔

منصوبے کے تحت مجموعی طور 8 کثیر منزلہ عمارتیں بنائی جا رہی ہیں—فوٹو: کیپیٹل لینڈ

کم سے کم 8 کثیر منزلہ عمارتوں اور ان میں سے بیشتر عمارتوں کو ایک ہوریزینٹل پل کے ذریعے آپس میں ملانے کا یہ دنیا کا پہلا تعمیراتی منصوبہ ہے جو اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا دنیا کو حیران کرنے والا ایک اور منصوبہ

اس منصوبے کو اسرائیلی کینیڈین فن تعمیر کے ماہر 80 سالہ موشی سافدے نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس کثیر منزلہ اور دنیا کو حیران کردینے والے منصوبے کو ایشیا کی ریئل اسٹیٹ کمپنی کیپیٹل لینڈ بنا رہی ہے۔

دنیا میں پہلی بار منفرد ڈیزائن کا پل عمارتوں کے اوپر بنایا جا رہا ہے—فوٹو: سیف ڈی آرکیٹکس

اس منصوبے کے تحت ایک دوسرے کے قریب کم سے کم 8 کثیر منزلہ عمارتیں بنائی جا رہی ہیں اور ان عمارتوں میں سے کم سے کم 6 عمارتوں کو ایک پل کے ذریعے آپس میں ملایا جائے گا۔

یہ پل عمارتوں کے اوپر چھت سے بنائی جا رہی ہے اور اس پل کو ’ہوریزینٹل اسکائے برج‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین کے دنگ کردینے والے منصوبے کو عجیب مشکل کا سامنا

دنیا کی یہ بلند ترین منفرد پل 300 میٹر لمبی 33 میٹر چوڑی اور 27 میٹر بلند ہوگی۔

عمارتوں کو 10 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے—فوٹو: کیپیٹل لینڈ

یہ پل تعمیر کیے جانے والی 8 کثیر منزلہ عمارتوں میں سے 6 عمارتوں کے چھت پر بنائی جا رہی ہے۔

اس پل کے ذریعے 6 عمارتوں کے لوگ ایک سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا

دنیا کو حیران کر دینے والا یہ منصوبہ مجموعی طور 10 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور رواں برس کے وسط تک کا اس کا افتتاح کیے جانے کا امکان ہے۔

منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے—فوٹو: سی این این

اس منصوبے کے تحت بنائی جانے والی عمارتیں کم سے کم 250 سے 300 میٹر بلند ہوں گی اور مجموعی طور ان عمارتوں میں 1400 رہائشی فلیٹس اور دفاتر بنائے جا رہے ہیں۔

مجموعی طور پر ان عمارتوں کا لاکھ 30 میٹر کا رقبہ شاپنگ مالز اور دکانوں پر مشتمل ہے جب کہ ایک لاکھ 60 ہزار میٹر کا رقبہ پر تعیش ہوٹلوں، تفریحی مقامات اور کھانے پینے کے ریسٹورنٹس کے لیے مختص ہے۔

اس منصوبے کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ایک ایسی جگہ بنایا جا رہا ہے جہاں اس کے چاروں طرف پانی ہوگا اور ان عمارتوں سے یوزھوہنگ شہر کا مکمل نظارہ کیا جا سکے گا۔

اس شہر کی مجموعی آبادی 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے اور اس شہر کا شمار فن تعمیر اور کاروبار کے حوالے سے ابھرتے ہوئے شہروں میں ہوتا ہے۔