’پاکستان اسٹرائیکس بیک‘ اور ’پاکستان فوج زندہ باد‘
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرانے کے بعد دنیا بھر میں ٹوئٹر پر پاک فوج زندہ باد کا ٹرینڈ ٹاپ بن گیا
بھارتی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 ہندوستانی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ٹوئٹرپر دنیا بھر میں ’پاک فوج زندہ باد‘ کا ٹرینڈ بن گیا۔
’پاکستان آرمی زندہ باد اورپاکستان اسٹرائیکس بیک‘ کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر 2 گھنٹے قبل ہی شروع ہوا تھا اور اس ٹرینڈ کے سامنے آنے کے چند منٹوں بعد ہی ٹرینڈ ٹاپ 5 ٹرینڈز میں شامل ہوگیا تھا۔
’پاکستان آرمی زندہ باد اورپاکستان اسٹرائیکس بیک ‘ کے ٹرینڈز ایک گھنٹے کے بعد ٹاپ تھری اور پھر پہلے نمبر پر آگئے اور دنیا بھر سے ان ٹرینڈز پر ٹوئیٹس کی گئیں۔
ان دونوں ٹرینڈز کے علاوہ ’پاکستانی ایئر فورس اور پرائڈ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹو ٹرینڈز بن گیا۔
ٹوئٹر پر عالمی سطح پر #PakistanArmyZindabad #PakistanStrikesBack #PakistanAirForceOurPride کے ٹرینڈز سب سے اوپر رہے۔