جنگل کے اندر وہیل مچھلی کی موجودگی نے سائنسدانوں کو چکرادیا
سائنسدان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ایک مچھلی سمندر سے اتنی دور اور وہ بھی جنگل کے اندر کیسے پہنچ گئی۔
دنیا بھر میں جنگلی حیات کے ماہرین کے ذہن اس وقت چکرا گئے جب برازیل کے ایمازون جنگلات کے اندر ایک 10 ٹن وزنی مردہ وہیل مچھلی کو دریافت کیا گیا۔
ہمپ بیک وہیل دریائے ایمازون کے جزیرے ماراجو کے جنگلات میں دریافت کی گئی اور سائنسدان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ایک مچھلی سمندر سے اتنی دور اور وہ بھی جنگل کے اندر کیسے پہنچ گئی یا وہ ساحل سے دور کیسے ہوگئی۔
مقامی محکمہ صحت، نکاسی آب اور ماحولیات کے مطابق انہیں 11 میٹر لمبی وہیل مچھلی اس وقت ملی جب پرندوں کی بڑی تعداد اس کے ڈھانچے پر ضیافت کے لیے اکھٹی ہوگئی۔