تو دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری والے فون انرجائزر پاور میکس پی 18 کے سے ملیں، جو کسی عفریت سے کم نہیں۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بیشتر کمپنیاں فولڈنگ فون اور فائیو جی فونز متعارف کراتی رہیں مگر انرجائزر نے 18000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس اسمارٹ فون پیش کردیا۔
اور اتنی طاقتور بیٹری کے نتیجے میں اس فون کی موٹائی بھی 3 عام اسمارٹ فونز کے برابر ہوگئی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر لگاتار 48 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ مسلسل کالز کرنے پر بھی بیٹری دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت 90 گھنٹے بعد پڑے گی جبکہ سو گھنٹے موسیقی سن سکتے ہیں۔