ایل او سی کی خلاف وزری پر بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
بھارتی جارحیت خطے میں امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، دفتر خارجہ
بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھرپور جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔
خیال رہے کہ آج (26 فروری کو) بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتےہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں: ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
دفتر خارجہ کے قائم مقام سیکریٹری نے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے پاکستانی خودمختاری اور ریاست حدود کے خلاف بھارتی جارحیت پر شدید مذمت کی۔