ایل جی کا پہلا 5 جی فون وی 50
یہ نیا فون گزشتہ سال کے وی 40 سے ملتا جلتا ہے اور سب سے بڑا فرق 5 جی ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے۔
ایل جی نے اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون وی 50 تھن کیو متعارف کرادیا ہے اور گزشتہ سال کے وی 40 جیسا ہی ہے۔
اس میں سب سے بڑا فرق درحقیقت 5 جی ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے ورنہ دونوں لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
جنوبی کورین کمپنی نے 5 جی ٹیکنالوجی کا اظہار فون کے بیک پر جگمگاتے لوگو سے بھی کیا ہے۔
جہاں تک بنیادی فیچرز کی بات ہے تو فائیو جی سے ہٹ کر اس فون میں گزشتہ سال کے ماڈل سے جو الگ چیزیں ہیں وہ زیادہ بڑی 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر کی موجودگی ہے جبکہ کوالکوم ایکس 50 فائیو جی موڈیم بھی دیا گیا ہے۔
ایل جی نے نئے پراسیسر اور بیٹری سے پیدا ہونے والی حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ایک نیا کولنگ سسٹم کا اضافہ بھی کیا ہے۔