بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سونی نے ایکسپیریا ، ایکسپیریا 10 اور ایکسپیریا 10 پلس فونز متعارف کرائے۔
جاپانی کمپنی گزشتہ چند برسوں کے دوران اسمارٹ فون مارکیٹ میں کافی پیچھے رہ گئی ہے اور اسے توقع ہے کہ یہ نئے فونز قسمت بدلنے میں مدد دے سکیں گے۔
ایکسپیریا 1، 10 اور 10 پلس اس کمپنی کے منفرد ڈیزائن والے فونز ہیں جن کا ڈسپلے بہت زیادہ وائیڈ ہے۔
اس وقت جب بیشتر فونز میں ڈسپلے 16:9 یا 19:5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ متعارف ہورہے ہیں، نئی ایکسپیریا سیریز میں یہ ریشو 21:9 ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فونز فلمیں دیکھنے یا گیمز کھیلنے والوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں جبکہ بیک وقت 2 ایپس چلانا بھی ممکن ہے۔
ایکسپیریا 1 گزشتہ سال کے ایکسپیریا ایکس زی تھری کی جگہ لے گا جس میں 6.5 کا ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرایا ہے، درحقیقت یہ دنیا کا پہلا 4 کے ڈسپلے والا فون ہے۔